پاکستان پوسٹ کا ادارے کی نجکاری کیلئے تجاویز دینے سے انکار
وزارت منصوبہ بندی اور پی پی آر اے کی سفارشات پر مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا
اسلام آباد ( ایس ایم زمان )پاکستان پوسٹ آفس نے محکمہ کی نجکاری کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی اور وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو محکمہ کی نجکاری کیلئے تجاویز دینے انکار کردیا ہے ، کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ نے وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو پاکستان پوسٹ آفس کے لیے مختلف تجارتی ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی تاہم پاکستان پوسٹ آفس نے محکمہ کی نجکاری کی مخالفت کرد ی ۔وفاقی حکومت نے پاکستان پوسٹ آفس کو خسارے سے نکالنے ، آمدنی میں اضافے کے لیے نجکاری ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت مختلف تجارتی ماڈل تیار کرنے لیے سٹڈی کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور پی پی آر اے کی مشترکہ سٹڈی اور سفارشات کی بنیاد پر پاکستان پوسٹ آفس کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔