5ماہ میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر1.79 ارب ڈالر ہو گئیں
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق مالی سال 2025-26 کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 18.5 فیصد اضافہ ہوا۔
ملکی آئی ٹی برآمدات 1.799 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں ، نومبر 2025 میں صرف آئی ٹی سروسز کی برآمدات 356 ملین امریکی ڈالر رہیں جبکہ اس شعبے نے 1.583 ارب امریکی ڈالر کا تجارتی سرپلس بھی ریکارڈ کیا جو دیگر شعبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی ہے ،ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اس کے کلیدی کردار کو نمایاں کرتا ہے ۔وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بااختیار بنانے کے لیے پالیسیوں اور اصلاحات کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔