ڈاگ سنٹر سے کتوں کی چوری کا مقدمہ ،سابق ٹی وی اینکرپریشے کا جوڈیشنل ریمانڈ

ڈاگ سنٹر سے کتوں کی  چوری کا مقدمہ ،سابق ٹی وی  اینکرپریشے کا جوڈیشنل ریمانڈ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاگ سنٹر سے کتے چوری کرنے کا مقدمہ میں سابق ٹی وی اینکر پریشے کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ایف آئی آر میں پریشے اور دیگر افراد پر ڈاگ سنٹر ترلائی سے بڑی تعداد میں کتوں کی مبینہ چوری، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کے الزام عائد ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سی ڈی اے کے ایک مرکز سے کتے زبردستی لے جانے کے مقدمے میں ٹی وی اینکر پریشے خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ تین دیگر افرادکو گرفتار کرلیاگیاہے ۔ 19 دسمبر کو رات ایک بجے تین گاڑیوں میں سوار افراد مبینہ طور پر زبردستی ڈاگ سنٹر کے اندر داخل ہوئے اور 50 سے 60 کتوں کو گاڑیوں میں لوڈ کر کے لے گئے ،ا س موقع پر سکیورٹی فورسزکیساتھ تلخی ہوئی اور ایک شیڈ اور دیوار کو نقصان پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں