ہائیکورٹ :پتنگ بازی کی اجازت کیخلاف درخواست کی کل سماعت
پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ :درخواست میں مؤقف کائٹ فلائنگ آرڈیننس،پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی استدعا
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت اور کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2025ء کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،جسٹس اویس خالدکل 22 دسمبر کو سماعت کریں گے ،عدالت نے صوبائی حکومت،ہوم سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی جی والڈ سٹی سے جواب طلب کررکھا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کیا ،پتنگ بازی سے ماضی میں کافی ہلاکتیں ہوچکیں، سپریم کورٹ پتنگ بازی کیخلاف فیصلہ دے چکی ،پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی دوبارہ ہلاکت کا خدشہ ہے ،استدعا ہے کہ عدالت کائٹ فلائنگ آرڈیننس اورپتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔