عمران خان سیاسی حل تک جیل میں رہیں گے :نجم سیٹھی

عمران خان سیاسی حل تک جیل میں رہیں گے :نجم سیٹھی

توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے سے فرق نہیں پڑیگا ،اصل سزا 9مئی کیس میں ہوگی احتجاج اور مفاہمت کے معاملے پر پی ٹی آئی تقسیم :’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ ‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے سے عمران خان کی سیاست کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،جوسزائیں ملی ہیں ان کی توقع تھی، سول عدالتوں سے سزائیں ہورہی ہیں،پھر اپیلوں پر اپیل ہو گی، اصلی چیز جو ہے وہ کورٹ مارشل ہے ،جس کا اشارہ جنرل فیض حمید کی سزا کے حکم پر دے دیا گیا ،جب عمران خان کو نو مئی کیس میں لے جایا جائے گااوروہی سزا ہو گی،نومئی خطرناک اور سیریس کیس ہے ، 190ملین پائونڈٖ کیس میں بھی عمران خان کو سزا ملی ہوئی ہے، اپیلوں کو جلدی لگانے کا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو کوئی فائدہ نہیں، عمران خان جیل میں بیٹھے ہیں،جتنی دیر چاہیں ان کو کھینچ لیں،یہ اپیل لانچ کریں گے توسال دوسال اپیل ہی سنیں گے، یہ سب سیاسی چیزیں ہیں، اس میں قانون کا خیال نہیں رکھا گیا،یہاں سیاستدانوں پرجو کیسز بنتے ہیں ان میں وزن تو ہوتا ہے، پھر سیاسی کمپرومائزڈ ہوجاتا ہے اوروہ واپس آجاتے ہیں،عمران خان بھی جیل میں رہیں گے اس وقت تک جب تک کوئی سیاسی حل نہیں نکلتا۔

عمران خان کا کیس ملٹری کورٹ میں جائے گا کیونکہ عمران خا ن نے بغاوت کی، اب دیکھنا یہ ہے کہ جنرل فیض وعدہ معاف گواہ بنے گا یا نہیں؟۔ذوالفقار بھٹو کے کیس میں وعدہ معاف گواہی پران کو پھانسی کی سزا ملی تھی۔ دنیانیوزکے پروگرام ‘‘آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان نے سلمان صفدر کو انسٹرکشنز دے دی ہیں،علیمہ خان نے پریس کانفرنس کردی اور کہا ہے خان صاحب کہتے ہیں کہ لڑنے کیلئے تیارہوجاؤ،ایک طرف عمران خان لڑائی کا کہہ رہے ہیں، دوسری طرف کوٹ لکھپت جیل والے کہہ رہے ہیں کہ مذاکرات کرو،مجھے مذاکرات کا کوئی ماحول نظر نہیں آرہا، کیونکہ پی ٹی ا ٓئی میں کچھ لوگ مذاکرات اورمفاہمت چاہتے ہیں، کچھ لوگ مزاحمت پر آمادہ ہیں ، اس حوالے سے پی ٹی ا ٓئی تقسیم ہے ۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقا ت ہو گی،سوال یہ ہے کہ عمران خان سہیل آفریدی کو حکم دیتے ہیں کہ احتجاج کرو،؟،پھر آفریدی صاحب کیا جواب دیتے ہیں حالات بہت نازک ہیں، ایک طر ف دہشت گردی ہے ،دوسری طرف سہیل آفریدی احتجاج کرتے ہیں تو ریاست کی ٹینشن بڑھ جائے گی، ملک دشمن عناصر چاہیں گے کہ یہ احتجاج ہو،آپس میں مریں تاکہ ہمیں کچھ کرنے کیلئے سپیس ، سیاسی تناؤ سے ان کو کھلی چھٹی مل جائے گی،اس لئے حکومت احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں