مولانا فضل الرحمن کی لاہور آمد مختصر قیام کے بعد کراچی روانہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیااوراپنے مختصر قیام کے دوران انہوں شاعر سید سلمان گیلانی کی عیادت کی اور۔۔۔
سینئر رہنما جے یو آئی لاہور قاری عبدالعزیز سے ان کے والد حاجی فیض محمد اور ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز اور جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عبدالرحمن سے ان کے دادا کی وفات پر اظہار تعزیت ودعائے مغفرت کی۔بعد ازاں مولانا فضل الرحمن لاہور ائیرپورٹ سے کراچی روانہ ہوگئے جہاں وہ آج لیاری میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔