گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بلوچستان پہنچ گئے
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)سعودی عرب کے معزز مہمان گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بلوچستان پہنچ گئے ۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے گزشتہ روز دالبندین ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی زابد علی ریکی، علاقائی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر خزانہ نے گورنر تبوک کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ معزز مہمان کی آمد صوبے کیلئے باعثِ اعزاز ہے ۔شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان اور تبوک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، جو باہمی احترام، اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر تبوک کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔