انسداد پولیو مہم ،6روز میں 4کروڑ 43 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزارت قومی صحت کے مطابق ملک بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم میں 6 یوم کے دوران 4 کروڑ 43 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ۔
پنجاب میں 2کروڑ 29 لاکھ ، سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ ، خیبر پختونخوا میں 71 لاکھ ، بلوچستان میں 25 لاکھ 48 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار ، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 74 ہزار ، آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔