حکومتی و پبلک املاک ، جائیداد کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
وزارت ہائوسنگ نے وزارتوں سے جائیداد کی ڈیجیٹل انونیٹری کیلئے تفصیل مانگ لی
اسلام آباد (ایس ایم زمان )وفاقی حکومت نے ملک بھر میں حکومتی و پبلک املاک و جائیداد کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت ہائوسنگ و تعمیرات نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنون اور محکموں سے حکومتی و پبلک املاک و جائیداد کی ڈیجیٹل انونیٹری بنانے کے لیے تفصیل مانگ لی ہیں، وفاقی حکومت نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کو ڈیجیٹل انونیٹری تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ، وزارت ہائوسنگ نے مراسلہ میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنون اور محکموں کو ملک بھر کے دفاتر، عمارات، پلاٹس ، رہائشی جائیداد، کمرشل جائیداد اور پلاٹس کی تفصیلات مانگی ہیں ۔ وزارت ہائوسنگ ملک بھر میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کی ملکیت سرکاری، حکومتی اور پبلک املاک و جائیداد کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرے گی ، وزارت نے خصوصی طور پر وزارت مواصلات کو سرکاری ، حکومتی،پبلک املاک اورشاہراہوں کا ریکارڈ بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔