غیر محفوظ انتقال خون سے ایچ آئی وی پھیلنے کا انکشاف

 غیر محفوظ انتقال خون سے  ایچ آئی وی پھیلنے کا انکشاف

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں ایچ آئی وی کے 15 فیصد مریض غیر محفوظ انتقالِ خون کے باعث اس وائرس کا شکار ہوئے۔۔۔

 جبکہ سفلس، ملیریا اور ڈینگی بھی خون کے ذریعے پھیل سکتے ہیں جس کے پیشِ نظر نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی متعارف کروائی گئی ہے ۔نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کے تحت محفوظ انتقال خون کو یقینی بنانے کے لیے سی ایل آئی اے اور نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق اس نظام کو موثر بنانے میں سب سے بڑا چیلنج رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے رجحان کی کمی ہے اس حوالے سے آغا خان یونیورسٹی اسپتال (اے کے یو ایچ) کے سیکشن آف ہیماٹولوجی اینڈ ٹرانسفیوژن میڈیسن کی سربراہ اور پاکستان سوسائٹی آف ہیماٹولوجی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ معیز نے بتایا کہ پاکستان کا بلڈ بینک سسٹم طویل عرصے تک فریگمینٹڈ رہا کیونکہ ملک میں مختلف معیار کے بلڈ بینکس کام کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں