حیدر آباد:کھلے نالے میں گرکر پانچ سالہ بچی جاں بحق

حیدر آباد:کھلے نالے میں گرکر پانچ سالہ بچی جاں بحق

ہالا ناکہ کے قریب افسوسناک واقعہ، ایک ہفتے کے دوران اموات 2ہوگئیں مریم کی لاش ورثا کے حوالے ، اس سے قبل لطیف آباد میں بھی واقعہ پیش آچکا

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد کے نواحی علاقے ہالاناکہ پر کھلے نالے میں گر کر بچی جاں بحق ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران نالوں میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی ۔ حیدرآباد کے ہالاناکہ بائی پاس ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ میں پانچ سالہ معصوم بچی مریم ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ بچی کو مردہ حالت میں نالے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ بچی کی میت جب گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز لطیف آ باد میں ایک بچی نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی۔ بلدیہ انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے غفلت اور لاپروائی کی مرتکب ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں