پشین :تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیاگیا

 پشین :تخریب کاری کا  منصوبہ ناکام، موٹر سائیکل  میں نصب بم ناکارہ بنادیاگیا

پشین (نامہ نگار) سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،موٹر سائیکل میں نصب بم کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب چوک میں نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل پر دھماکا خیز مواد نصب کر کے کھڑا کر دیا تھا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ بناتے ہوئے موٹر سائیکل کی تلاشی لی، جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں