2025تلخ وشیریں یادیں چھوڑ کر کل رخصت ہو جائیگا
پاکستان نے 7رافیل گراکر دشمن کو شکست دی،قوم نے کئی ماہ جشن منایا پارلیمنٹ میں پاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا گیااورمتفقہ قراردادیں منظورہوئیں
اسلام آباد(سیدقیصرشاہ )سال 2025اپنے دامن میں تلخ وشیریں یادیں چھوڑ کررخصت ہونے والاہے مئی میں جب بزدل مکار دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پرحملہ کیا تو جواب میں پاکستان کی بہاد رفوج نے وہ جواب دیا کہ قیامت تک دشمن یاد رکھے گا کہ پاکستان نے بھارت کے 7 رافیل طیارے گرا کرعالمی سطح پرایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ،دشمن کو عبرت ناک شکست دینے پر ملک بھر میں ہرطقبہ سے تعلق رکھنے والے شہری پاکستانی پرچم اٹھائے نعرہ تکبیر اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل کرجشن مناتے رہے جوکئی ماہ تک جاری رہا، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں، 28مئی کے بعد اب 10مئی ہمیشہ یاد رکھاجائے گا قوم فخر سے ان واقعات کو بتائے گی،رواں سال پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور بدترین سیلاب سے بڑا جانی ومالی نقصان ہوا کھڑی فصلیں اور باغات پانی کی نذر ہوگئے ، آبادی زیر اب آنے سے مکانات گر گئے ، نومبر میں اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خود کش حملے میں 12 افراد اپنی زندگی کی بازی ہا رگئے ، جس کے بعد سکیورٹی کے انتظامات کو مذید سخت کرتے ہوئے فول پروف بنا دیا گیا، پارلیمنٹ سے 27ویں ترمیم منظور کرا لی گئی ،تاہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی کشیدگی برقراررہی۔