لاہور میں منکی پاکس پھیلنے لگا، 14مریضوں کی رپورٹ مثبت
24گھنٹے میں مزید 4مریض رپورٹ ،اب تک 3 کی ہلاکت ہو چکی میو ہسپتال 21،جنرل ہسپتال میں 23مشتبہ و کنفرم مریض رپورٹ
لاہور(سجاد کاظمی سے )لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے 4مریض رپورٹ ہوئے ، جبکہ لاہور میں مشتبہ و کنفرم مریضوں کی تعداد 44تک پہنچ گئی۔14 مریضوں کی رپورٹ پازیٹو آگئی جبکہ 30 کی رپورٹ مشتبہ وکنفرم آئی ہے ۔میو ہسپتال لاہور میں 4 مریض 45سالہ محمد علی ، 40سالہ صفیہ، 26سالہ ساجد اور 35سالہ روبینہ زیر علاج ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے اب تک 3 مریضوں کی ہلاکت رپورٹ ہوچکی ہے ،میو ہسپتال لاہور میں گزشتہ دنوں 6 ،جنرل ہسپتال میں 8منکی پاکس کے مریضوں کی رپورٹس کنفرم ہوئی ہیں اور اب تک 2025میں میو ہسپتال میں 21مشتبہ و کنفرم مریض رپورٹ ہوچکے ہیں،دوسری جانب لاہور جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کے 23مشتبہ و کنفرم مریض رپورٹ ہوچکے ہیں،ڈاکٹروں کا کہنا ہے منکی پاکس وائرل بیماری جو ایک سے دوسرے شخص کو لگنا آسان ہے اس لیے اس میں بہت زیادہ احتیاط برتنا ضروری ہے کیونکہ گزشتہ ماہ میو ہسپتال کی ایک نرس بھی اس سے متاثر ہوچکی ہے ۔