پنجاب حکومت کا صرف الیکٹرانک گاڑیاں خریدنے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا صرف الیکٹرانک  گاڑیاں خریدنے کافیصلہ

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے آئندہ سے صرف الیکٹرانک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور نے گزشتہ روز سو ل سیکرٹریٹ میں الیکٹرانک گاڑیوں کا معائنہ کیااور میڈیا کو بتایاکہ پنجاب اب نئی گاڑیاں صرف الیکٹرانک خریدے گا۔ان کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت نے پٹرول یا ڈیزل کی نئی گاڑیاں نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،پنجاب حکومت کومختلف کمپنیوں نے اپنی الیکٹرانک گاڑیاں آفر بھی کی ہیں ،ان کی پیش کشوں پر غور کیا جارہاہے جس پر جلد حتمی فیصلہ کرلیاجائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں