پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں پشاور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں  پشاور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں۔

پیرکو پشاورہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے کے مطابق حکومت نے ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 متعارف کرایا ہے ، آرڈیننس کے تحت لائسینسنگ اور ریگولیشن کے لئے لیگل فریم ورک تیار کیا گیا ، جس کے ذریعے معاملات کو ریگولیٹ کیا گیا اور اس کے بعد یہ درخواست اب غیر موثر ہوگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں