لاافسر دیانتداری سے ڈیوٹی دیں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
اس سے کیسز کے فیصلے جلد ہونگے ، ایل ڈی اے کا بھی فائدہ:جسٹس عالیہ نیلم پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ایل ڈی اے کے افسروں کی تربیت کے آغاز پر خطاب
لاہور(کورٹ رپورٹر،اے پی پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا لا افسران اپنی ڈیوٹی دیانتداری ، محنت اور اچھے سے انجام دیں جس سے کورٹس میں تاخیر ختم ہولوگوں کے کیسز کے فیصلے جلدی ہوں اس کا فائدہ ایل ڈی اے کو بھی ہو گا۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ایل ڈی اے کے افسران کی ٹریننگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جسٹس جواد حسن اور ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر)سردار احمد نعیم ،ڈی جی ایل ڈی اے و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے خطاب میں کہالا افسران بہت محنت سے کام کریں میں بہت امید کرتی ہوں یہ ٹریننگ لا افسران کے لیے مددگار ثابت ہو گی ، لا افسران اپنی ڈیوٹی اچھے سے انجام دیں جس سے کورٹس میں تاخیر ختم ہولوگوں کے کیسز کے فیصلے جلدی ہوں اس کا فائدہ ایل ڈی اے کو بھی ہو گا اس سے جھوٹے مقدمات ختم ہوں گے اس سے عدالتوں پر بوجھ بھی کم ہو گا۔ جسٹس جواد حسن اور ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر)سردار احمد نعیم اور ڈی جی ایل ڈی اے نے اپنے خطاب میں جوڈیشل اکیڈمی میں دی جانیوالی ٹریننگ کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔