بلوچ بچیوں کو خودکش بمبار بنانے کی کوشش سنگین جرم : حافظ کریم
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے امیرسینیٹر حافظ عبدالکریم نے دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے بلوچ بچیوں کے استحصال کے انکشاف کو تشویشناک اور قابلِ مذمت قرار دیا۔
انہوں نے سندھ میں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ملک دشمن پراپیگنڈا کا شکار ہوکر گھر چھوڑنے والی بچی کے انکشاف پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بلوچ بچیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے خودکش بمبار بنانے کی کوشش ایک سنگین انسانی، اخلاقی اور قومی جرم ہے ،انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ تحسین ہے ، جس کے نتیجے میں نہ صرف ایک معصوم جان بلکہ سندھ کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔