کسانوں سے 3500 روپے من گندم خریدیں گے، رانا تنویر

 کسانوں سے 3500 روپے من گندم خریدیں گے، رانا تنویر

لاہور(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی پالیسی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور کلائمیٹ چینج فوڈ سکیو رٹی کے لئے بڑے چیلنجز ہیں اگر فصلوں کی پیداوار کو نہ بڑھایا گیا تو ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔۔۔

 ہم 6 ملین ٹن گندم 3500 روپے فی من کے حساب سے کسانوں سے خریدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گندم ہماری سب سے ضروری فصل ہے ہمیں اس کی پیداوار میں خودکفیل ہونا چاہیے ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے سنٹر آف ایکسیلینس ان مالیکیولر بائیولوجی میں نیشنل فوڈ سکیورٹی پالیسی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی شعبے میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔کسی بھی شعبے کی ترقی اور بہتری کے لئے تحقیق بہت ضروری ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج سب سے زیادہ شعبہ زراعت کو متاثر کررہا ہے پیداواری لاگت میں اضافے سمیت دیگر چیلنجز میں زراعت اور کسان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں