کسٹمز کی کارروائی ،6ارب روپے کا سگریٹ خام مال پکڑ لیا

کسٹمز کی کارروائی ،6ارب روپے کا سگریٹ خام مال پکڑ لیا

انٹیلی جنس ٹیم کا گوجرانوالہ میں چھاپہ ،فلٹر میں استعمال ہونیوالا100ٹن فلٹر ٹو برآمد سمگلنگ کا منظم نیٹ ورک توڑ دیا:سعید وٹو ،مزید انکشافات اور گرفتاریاں بھی متوقع

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے سگریٹ کے فلٹر بنانے میں استعمال ہونیوالا 6ارب روپے سے زائد کا 100ٹن ’’فلٹر ٹو ‘‘برآمد کرلیا ،سمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچا لیاگیا۔کسٹم کلکٹر سعید وٹو کے مطابق فلٹر ٹو پر بھاری ٹیکس عائد ہے جس سے بچنے کیلئے سگریٹ مافیا اس کی سمگلنگ کرتاہے اور قومی خزانے کا اربوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے ۔ سعید وٹو کاکہناتھاکہ سمگلنگ کا منظم نیٹ ورک بن چکاہے اور یہ وسائل سے لیس ہے ،فلٹر ٹو کی برآمد گی سے اس پر کاری وار ہواہے ۔ کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم کی کارروائی سے سمگلنگ چین کوتوڑ دیاگیاہے اس سے سگریٹ انڈسٹری کو غیرقانونی خام مال کی سپلائی رک جائے گی ،تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے مزید کارروائی کی جائے گی ۔کسٹمز حکام کے مطابق اس کیس میں مزید انکشافات اورگرفتاریاں متوقع ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں