سپیکرخیبرپختونخوا کے خط کا جواب دونگا

سپیکرخیبرپختونخوا کے خط کا جواب دونگا

لاہور (آئی این پی ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ انہیں سپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی کا خط ابھی موصول نہیں ہوا، مگر وہ پرامید ہیں کہ خط میں جمہوری اور آئینی باتیں لکھی گئی ہوں گی۔

انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ سپیکر کے پی عوامی طبقے کے ساتھ آئینی گفتگو کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وہ خط پڑھ کر جواب دینا چاہتے ہیں اور سپیکر کے پی اکثر خطوط بھیجتے رہتے ہیں، جنہیں وہ محبت اور احترام کے ساتھ لیتے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی اہمیت اور وہاں کے عوام کے کردار کو اجاگر کیا، کہا کہ ہر شخص پاکستان کا مالک ہے اور یہ صوبہ ملک کا فخر ہے ۔ ملک محمد احمد خان نے واضح کیا کہ غیر مجاز افراد اور ہجوم کو کسی بھی سرکاری یا محفوظ جگہ پر داخلے کی اجازت نہیں ہوتی ، خاص طور پر وہ لوگ جو پاکستان کے جھنڈے جلانے یا ملک پر حملے میں ملوث رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں