دعا ہے نیا سال امن کا پیامبر ہو

 دعا ہے نیا سال امن کا پیامبر ہو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری ر حمن نے قوم کو سالِ نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستان اور دنیا بھر کیلئے خوشحالی، استحکام اور امن کا پیامبر ثابت ہو، دعا ہے نئے سال میں عالمی سطح پر جاری تنازعات اور تفریق کے خاتمے کی راہیں ہموار ہوں۔

 بین الاقوامی قیادت تصادم کے بجائے مفاہمت اور تعاون اپنائے ، خطے میں بنیادی انسانی اقدار کے احترام کو یقینی بنایا جائے ، شیری ر حمن نے کہا کہ دنیا میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے ، نئے سال میں سیاسی قوتیں ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں، ملکی ترقی کیلئے جمہوری روایات، برداشت اور مذاکرات کو فروغ دینا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں