وفاقی حکومت نے ملک کی پہلی فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی اصولی منظوری دید ی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان جلد ہی اپنی پہلی ففتھ جنریشن (5G) موبائل سروسز کی سپیکٹرم نیلامی کیلئے تیار ہے ۔
وفاقی حکومت نے اس حوالے سے اصولی طور پر منظوری دے دی اور فروری 2026 تک نیلامی کا انعقاد متوقع ہے جس سے ملک میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی راہ ہموار ہوگی۔وفاقی کابینہ نے سپیکٹرم نیلامی کیلئے اصولی منظوری دے کر ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے مضبوط سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے ، حکومت جلد نیلامی کے قواعد، بیس پرائسزاور لائسنسنگ شرائط کا اعلان کرے گی تاکہ ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے واضح رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔