افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کی امداد کے 9کنٹینرز طورخم بارڈر روانہ

افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کی امداد کے 9کنٹینرز طورخم بارڈر روانہ

پشاور(آئی این پی )افغانستان کے لئے اقوام متحدہ کی امدادی اشیا کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر کی طرف روانہ ہوگئے ۔

کسٹم ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی سامان کے 9 کارگو کنٹینرز جمرود ٹرمینل سے روانہ ہوئے ، کنٹینرز میں اشیا خوراک یونیسیف کی طرف سے افغان عوام کے لئے عطیہ ہے ۔دوسرے مرحلے میں یونیسف کی طرف سے ادویات اور طبی آلات عطیہ کیے جائیں گے ۔افغان حکام کی طرف سے اجازت ملتے ہی کنٹینرز کی کلیئرنس کی جائے گی، طورخم بارڈر پر کسٹم عملہ اقوام متحدہ کے کارگو کنٹینرز کلیئر کرنے کے لیے تیار ہے ۔ واضح رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سمیت تمام تجارتی گزرگاہیں 11 اکتوبر 2025 سے بند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں