2025 رخصت،پی ٹی آئی کامحدوداحتجاج جاری رہا

2025 رخصت،پی ٹی آئی کامحدوداحتجاج جاری رہا

قیادت کی غیرحاضری پر کارکن ناراض،نئی حکمت عملی سامنے نہ آسکی اسلام آباد ،پنجاب میں ترقیاتی سرگرمیوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)سال 2025 کہیں خوشی اور کہیں غم کی یادیں چھوڑ کر رخصت ہو گیا۔ رخصت ہونے والے سال کی خوشگوار یادیں فراموش نہیں کی جا سکتیں تاہم انہیں قائم رکھنے کے لیے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سال بھر احتجاج جاری رکھا تاہم یہ احتجاج محدود نوعیت کا رہا۔ اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کے دنوں میں علامتی احتجاج کیا جاتا رہا۔نئے سال میں پی ٹی آئی کی آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے تاحال کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آ سکا۔ مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاج میں قیادت کی عدم موجودگی کے باعث کارکنان میں ناراضی پائی گئی۔ادھر پنجاب اور اسلام آباد میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ رخصت ہونے والے سال کے دوران پنجاب حکومت نے راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع کی جہاں متعدد روٹس پر 20 سے 30 روپے کرایہ مقرر کیا گیا۔ اسلام آباد میں بھی سی ڈی اے کی الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پر باقاعدگی سے چلتی رہیں ۔ اسی طرح اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی جبکہ پنجاب میں بھی ترقیاتی سرگرمیوں اور ‘‘صاف ستھرا پنجاب’’ مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں