پاکستان میں مہنگائی کم، عوامی ریلیف کے آثار نمایاں : بلوم برگ

پاکستان میں مہنگائی کم، عوامی ریلیف کے آثار نمایاں : بلوم برگ

دسمبر میں افراطِ زر 5.6فیصد، توقعات اور نومبر کے 6.1فیصد سے کم ہے پالیسی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ،امریکی جریدے کی رپورٹ

ا سلام آباد(دنیا رپورٹ) امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں بہتری اور پالیسی استحکام کی تصدیق کر دی۔بلوم برگ نے پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قیمتوں کا استحکام اور معاشی نظم ونسق بہتر ہو رہا ہے ، دسمبر میں افراط زر 5.6فیصد رہا جو توقعات اور نومبر کے 6.1فیصد سے کم ہے ، خوراک کی قیمتوں میں دبا ئوکم ہوا اور غذائی افراط زر 3.24فیصد تک محدود رہا۔بلوم برگ کے مطابق خوراک کی بہتر دستیابی سے مارکیٹ میں استحکام آیا اور عوامی ریلیف کے آثار نمایاں ہوئے۔

مارکیٹ اندازوں سے کم مہنگائی نے اعتماد بڑھایا اور پالیسی سمت کی تصدیق کی ۔ سٹیٹ بینک نے استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ تقریباً تین سال کی کم ترین سطح پر کیا۔ شرح سود میں 50بیسز پوائنٹس کمی سے قیمتوں کے دباؤ کے قابل کنٹرول ہونے کا واضح اشارہ ملا ۔ کم شرح سود سے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے فنانسنگ نسبتاً سازگار ہونے کی امید بڑھی۔قیمتوں کے استحکام نے سرمایہ کاری کے ماحول کے لیے مثبت سگنل دیا اور غیر یقینی صورتحال میں کمی آئی ۔ دسمبر کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوا کہ پالیسی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں