شیخ رشیدانٹراکورٹ اپیل:جواب جمع نہ کرانے پرعدالت سرکارپربرہم

شیخ رشیدانٹراکورٹ اپیل:جواب جمع  نہ کرانے پرعدالت سرکارپربرہم

راولپنڈی (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشیدکو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران عدالت کا سرکار کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر شدید اظہار برہمی، آئندہ سماعت تک ہرصورت جواب داخل کروانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس سردار اکبرعلی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ شیخ رشید اپنے وکیل سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت پیش نہ ہوئے ، سرکار کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے عدالت نے کہا آپ کتابیں تک نہیں پڑھتے ، آپکی فائلز بھی پوری نہیں، آخری عدالتی حکم کدھر ہے ؟ ،بعدازاں سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں