اسلام آبادہائیکورٹ میں سالِ نوکی پہلی درخواست دائر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سال 2026 کی پہلی درخواست دائر کردی گئی۔
نجی کمپنی نے اینٹی ڈمپنگ اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی ہے ،رجسٹرار آفس نے 1/26ڈائری نمبر لگا دیا ہے ،درخواست میں اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ٹربیونل نے شواہد ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔