عمران خان سے کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی
راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی چھ ناموں کی فہرست میں شامل صرف تین لوگ اڈیالہ پہنچے جبکہ تین نے آنا بھی گوارہ نہ کیا۔
عثمان بٹانی نے اڈیالہ جیل کے باہرسے جاری ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ مجھے گورکھ پور ناکہ پر دن کو روک لیا گیا اور پانچ بجے اس طرف آنے کی اجازت دی گئی ۔ڈاکٹر امجد، صبغت اللہ اور شعیب امیر اڈیالہ نہ پہنچے ۔رکن قومی اسمبلی جمال احسن خان نے ایم پی اے اقبال خٹک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی ہدایت کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی اگلا لائحہ عمل دیں گے ۔