سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے:ہائیکورٹ میں سال نو کی پہلی درخواست دائر

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت  فراہمی یقینی بنائی جائے:ہائیکورٹ  میں سال نو کی پہلی درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں 2026 کی پہلی درخواست دائر کردی گئی جو جمعرات کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لیے مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔۔۔

 جس میں پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات سمیت متعدد ضروری دوائیں دستیاب نہیں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں