تھیلے سیمیا کا بڑھتا رجحان تشویشناک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی پہلی تھیلے سیمیا موبائل وین کا افتتاح کر دیا گیا۔ کراچی میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں تھیلے سیمیا کا بڑھتا مرض تشویشناک ہے۔
حکومت اور قوم کی غفلت کے سبب تھلے سیمیا کے مریض آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نکاح سے قبل صرف لڑکے کا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا جائے، دو مائنر جب شادی کرتے ہیں تو تھلے سیمیا میجر بچہ پیدا ہوتا ہے ، یہ سب کو معلوم ہے لیکن ٹیسٹ کوئی نہیں کراتا۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ مجھے چند دن قبل علم ہوا کہ اعضا کی پیوندکاری کیلئے ایک الگ ادارہ ہے ، اس میں بون میرو کو بھی شامل کردیا ہے ،ہماری کوشش ہے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ نکاح سے قبل لازم قرار دیا جائے۔