پنجاب :صحت میں تاریخی کامیابیاں

پنجاب :صحت میں تاریخی کامیابیاں

لاہور (دنیا نیوز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سرپرستی میں صوبہ پنجاب صحت کے میدان میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کی خوشی اس لحاظ سے دوگنی ہے کہ پنجاب میں اینڈو ویسکیولر اینیورزم کے جدید ترین علاج کا نیا دور شروع ہو چکا ہے ، جس سے عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات اب اپنے صوبے میں ہی دستیاب ہوں گی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پھٹے ہوئے پیٹ کی مرکزی شریان کا EVAR آپریشن لاہور میں کامیابی سے انجام دیا گیا ، جو واقعی ایک تاریخی سنگِ میل ہے ۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ 300 ملین آبادی والے ملک میں ویسکیولر کیئر کا وہ معیار اب آیا ہے جو برسوں پہلے ہونا چاہئے تھا۔ پنجاب میں کینسر کے جدید علاج کی سہولت کیموتھراپی کی صورت میں بھی دستیاب ہے ، اور صحت کا شعبہ ہر سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔ پنجاب اب صحت کے شعبے میں ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور یہ سفر عوامی خدمت، جدید سہولیات اور قابلِ فخر پیش رفت کا تسلسل رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں