فائیو جی سپیکٹرم نیلامی اپریل تک،3کمپنیوں میں مقابلہ متوقع

فائیو جی سپیکٹرم نیلامی اپریل تک،3کمپنیوں میں مقابلہ متوقع

نیلامی سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا، پی ٹی اے

اسلام آباد (ایس ایم زمان )ٹیلی کام کمپنی یو فون کی جانب سے ٹیلی نار کمپنی کا باضابطہ انتظام سنبھالنے کے بعد پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی اپریل تک متوقع ہے ، ملک میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے اب تین ٹیلی کام کمپنیوں میں مقابلہ کی توقع ہے جن میں چین، متحدہ عرب امارات اور روس کے حصص موجود ہیں ، ملک میں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے مزید بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی کوشش ہے کہ بیرون ممالک سے مزید نئی ٹیلی کام کمپنیاں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی میں حصہ لیں اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔توقع ہے ملک میں موجود تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کے مابین مقابلہ ہو گا، فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں