6ماہ میں ریلوے کے فریٹ سیکٹر کو 17 ارب روپے آمدن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ آمدن حاصل کر لی۔
فریٹ سیکٹر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 17 ارب روپے کما لیے جبکہ مالی سال کے اختتام تک صرف فریٹ سیکٹر سے 38 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے ۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ہڑتال کے باوجود نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں فریٹ سیکٹر نے مسلسل تین ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ 2026ء میں پاکستان ریلویز پہلی بار ایک کھرب روپے آمدن حاصل کرنے والا ادارہ بننے جا رہا ہے۔ نئے سال کے اختتام تک ریلوے کی تمام ٹرینوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔