جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کراچی(اے پی پی)جاوید عالم اوڈھو نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔جمعرات کو ترجمان سندھ پولیس کے مطابق جاویدعالم اوڈھوسندھ پولیس کے 86ویں آئی جی ہیں۔
سی پی او کراچی آمد پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کے شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔