اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا غیر قانونی : او آئی سی اعلامیہ
اسلام آباد،جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوا، جس میں فواد شیر نے پاکستان کی نمائندگی کی۔۔۔
اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ ریجن کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے معاملے پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس غیر قانونی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔اجلاس میں فواد شیرنے صومالیہ کی خود مختاری پر پاکستانی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ اسرائیلی اقدام صومالیہ کی سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے ، اسرائیل کی فلسطینی عوام کو صومالی لینڈ ملک بدری پالیسی سخت پریشان کن ہے۔