ضمنی الیکشن :ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری و دیگر کو نوٹس
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے این اے 96فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری اور (ن)لیگی امیدوار بلال چودھری کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔
الیکشن کمیشن 8 جنوری کو صبح 10بجے سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 269سے میاں عالمدار عباس قریشی اور اقبال خان کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں، جن کے کیس کی سماعت 13 جنوری کو ہوگی۔دوسری جانب این اے 185 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ کی درخواست 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے ۔