26 اور 27 ویں ترامیم پر تنقید کرنے والوں نے ان کو پڑھا اورسمجھاہی نہیں:وزیر قانون

 26 اور 27 ویں ترامیم پر تنقید  کرنے والوں نے ان کو پڑھا  اورسمجھاہی نہیں:وزیر قانون

راولپنڈی (خبر نگار)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر کی گئیں۔۔۔

 ان ترامیم کے مثبت ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ،ان ترامیم کے بعد سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت میں نمایاں تیزی آئی۔راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جو لوگ چھبیسویں اور ستائیسویں ترامیم پر تنقید کر رہے ہیں، درحقیقت انہوں نے ان ترامیم کو پڑھا اور سمجھا ہی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان آئینی اصلاحات کا مقصد نظامِ انصاف کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانا ہے ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا پنجاب حکومت اور ہائی کورٹ کو آمنے سامنے لانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر پراپرٹی ڈسپوزیشن قانون پر تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ افہام و تفہیم کر لی جائے گی۔وفاقی وزیر قانون نے کچہری پراجیکٹ میں جن وکلاء کے چیمبرزمتاثر ہوئے ، ان کے لیے فی چیمبر پانچ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے اسرار شہید یوتھ ہال، نیو وکلاء چیمبرز اور ایک مسجد کا افتتاح بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں