سعودی دعوت پر پاکستان فیوچر منرلز فورم میں شرکت کریگا
وزیر پٹرولیم کی سعودی سفیر سے ملاقات ،معدنیات و توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نامہ نگار)سعودی دعوت پر پاکستان فیوچر منرلز فورم میں شرکت کریگا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات و توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ سعودیہ کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا، فیوچر منرلز فورم میں پاکستان اپنا پویلین پاکستان دا منرل مارول کے نام سے لگائے گا، پاکستان کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں فورم کا حصہ ہوں گی ، سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں، فیوچر منرلز فورم معدنیات میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔