بجلی چوری میں ملوث چار افراد کیخلاف مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری میں ملوث چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں فیسکو ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔۔
اس دوران چار افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر ٹائم پر کرکے بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔