ایس آئی ایف سی ، پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عالمی منڈیوں تک رسائی

ایس آئی ایف سی ، پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عالمی منڈیوں تک رسائی

سٹرٹیجک ویژن کے تحت پاکستان فنی مہارت ڈیجیٹل خدمات کیلئے عالمی سطح پر پرعزم دبئی کو پہلا علاقائی ہب بنایا جائیگا ،جہاں سے عالمی کلائنٹس کو خدمات فراہم کی جائینگی

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ایس آئی ایف سی کی مربوط اور مؤثر سہولت کاری کے باعث پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گئی ۔ایس آئی ایف سی کے سٹرٹیجک ویژن کے تحت پاکستان فنی مہارت اور ڈیجیٹل خدمات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لئے پرعزم ، جس کے نتیجے میں ملک کی آئی ٹی انڈسٹری مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس سلسلے میں معروف کمپنی سپر نیٹ عالمی مارکیٹس میں قدم جمانے کے لئے تیار ہے، سپر نیٹ گلوبل کے تحت دبئی کو پہلا علاقائی ہب بنایا جا رہا ہے، جہاں سے عالمی کلائنٹس کو خدمات فراہم کی جائیں گی ، کمپنی دبئی سے سپر نیٹ اداروں، کیریئرز اور انٹرپرائز کلائنٹس کو ڈیجیٹل اور تکنیکی خدمات فراہم کرے گی، جب کہ کمپنی کی عالمی مارکیٹس میں توسیع کے لئے مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور وسط ایشیائی ممالک پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ کمپنی کے مطابق اس کی ایک بڑی قوت سیٹلائٹ کمیونیکیشن مارکیٹ ہے ، جس کے 2030 تک نمایاں طور پر بڑھنے کی توقع ہے ،جس کے نتیجے میں ملکی ڈیجیٹل سروسز کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں