پنجاب سے گندم کی نقل وحمل پرپابندی مرکز میں اٹھانے کا مطالبہ

پنجاب سے گندم کی نقل وحمل پرپابندی مرکز میں اٹھانے کا مطالبہ

سرحد چیمبر وفد کی کمشنر پشاور سے ملاقات، تاجروں، صنعتکاروں کے مسائل بتائے

 پشاور (آن لائن )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صو با ئی حکو مت کو پنجا ب سے خیبرپختونخوا کو گندم کی نقل و حرکت پر غیر قانونی اور آئینی پابندی کو مرکز ی حکو مت سے مو ثر ا ند ا ز میں ا ْٹھا نے کا مطا لبہ کیا، تا کہ صو بے میں پید ا ہو نے وا لے ا ٓٹے کے بحرا ن سے بچا جا سکے ۔ سر حد چیمبر نے پالیسیاں بنانے سے قبل کاروباری برادری سے مشاورت کر نے سمیت قوانین ، پا لیسیو ں اور احکا مات کے نفاذ کے دور ان کار وبا ری طبقے کی عزت نفس کا خیا ل ر کھنے پر زور دیا ہے ، تاکہ حکو متی ا دار وں اور بزنس کمیو نٹی کے درمیا ن کسی قسم کی خلیج اور تصادم کی فضا پیدا ہونے سے رو کا جا سکے ۔ سر حد چیمبر نے صوبائی سطح پرڈبل ٹیکسو ں کو ختم کرنے اور تاجر برادری کی سہولت اور کاروبار دوست پالیسیاں بنانے کے لیے عملی اقدامات کا بھی مطا لبہ کیا۔

یہ مطالبات سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود سے تاجروں کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے ملاقات کے دوران کئے ۔ ملاقات میں پاک افغان سرحد کی بندش، پنجاب سے خیبر پختونخوا میں گندم کی نقل و حرکت پر پابندی، مقامی انتظامیہ اور پالیسیوں، پولیس اور لوکل گورنمنٹ ، پیسکو، ٹیسکو، ڈبلیو ایس ایس پی، ایس این جی پی ایل اور پی ٹی سی ا یل، پشاور ایکسپو سینٹر سے متعلقہ مسا ئل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں کمشنر پشاور ریاض محسود نے وفد کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں