حسینہ دور حکومت میں 287لاپتا افراد کو قتل کیا گیا:بنگلہ دیشی تحقیقاتی کمیشن
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کے ایک تحقیقاتی کمیشن نے کہا کہ سابق وزیر اعظم حسینہ کے دور حکومت میں کم از کم 287 لاپتا افراد قتل ہوئے ، جن میں سے کچھ کی لاشیں دریاؤں میں پھینکی گئیں یا اجتماعی قبروں میں دفن کی گئی تھیں۔۔
حکومت کی جانب سے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن نے 1569اغوا کے کیسز کی جانچ کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز حسینہ اور ان کے اعلیٰ حکام کے حکم پر کارروائی کر رہی تھیں۔ کمیشن نے مشورہ دیا کہ لاشوں کی شناخت کے لیے ماہرین کی مدد لی جائے اور خاندانوں کے ڈی این اے نمونے محفوظ کیے جائیں۔کمیشن کا کہنا ہے کہ اکثر لاپتا افراد کا تعلق حزبِ اختلاف کی جماعتوں جماعت اسلامی اور بی این پی سے تھا۔