پاکستان رواں سال او آئی سی کے بڑے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان رواں سال او آئی سی کے بڑے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار، پاکستان رواں سال خواتین سے متعلق 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا، اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انتظامی امور اور لاجسٹکس کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی یقینی بنانے پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ کانفرنس خواتین کے حقوق کے فروغ میں پاکستان کی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ نے شرکت کی۔

سیکرٹری خارجہ سمیت دیگر متعلقہ ڈویژنز کے سیکرٹریز، متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں