ملائیشیا:وزیراعظم کی مدت کو 10 سال تک محدود کرنیکا اعلان

ملائیشیا:وزیراعظم کی مدت کو 10  سال تک محدود کرنیکا اعلان

کوالالمپور(اے ایف پی)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا کہ وہ رواں سال ایک قانون پیش کریں گے۔۔

 جس کے تحت وزیراعظم کی مدت دو مکمل دورانیے یا زیادہ سے زیادہ 10 سال تک محدود ہو جائے گی۔ انہوں نے وزرا اور سرکاری اہلکاروں کو کہا کہ سب کی مدت محدود ہے ، طاقت پرزیادہ عرصہ قائم رہنا مناسب نہیں۔موجودہ دور میں کوئی مدت کی حد نہیں ہے ، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 22 سال تک خدمت انجام دے چکے ہیں ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں