پینٹاگون کا سینیٹر مارک کیلی کو سرزنش کا خط ، فوجی رینک کم کرنیکا امکان

پینٹاگون کا سینیٹر مارک کیلی کو سرزنش کا خط ، فوجی رینک کم کرنیکا امکان

واشنگٹن(اے ایف پی)پینٹاگون نے ڈیموکریٹک سینیٹر مارک کیلی کو فوجی نظم و ضبط مجروح کرنے پر سرزنش کا خط جاری کردیا ہے۔۔

 جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا فوجی رینک کم کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق کیلی اور دیگر ارکانِ کانگریس کی جانب سے جاری ویڈیو بغاوت آمیز اور خطرناک تھی، جس میں فوجی اہلکاروں کو غیرقانونی احکامات ماننے سے انکار کا کہا گیا۔ سینیٹر کیلی نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں