اگلے الیکشن میں بلاول وزیر اعظم

اگلے الیکشن میں بلاول وزیر اعظم

مریدکے ( این این آئی)سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے۔

مفاہمت کے بادشاہ صدر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر جمہوریت کو بچایا ،آج پاکستان میں جمہوریت کی جڑوں میں پیپلز پارٹی کے شہدا کا خون شامل ہے ۔پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے ،پی ٹی آئی سے بھی کہے گی کہ جمہوری راستہ ہی سب سے بہتر ہے ،نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست میں کسی کا فائدہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر چودھری صابر بھلہ اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ مریدکے مرکزی دفتر میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں