وقت قریب ہے پی ٹی آئی سے جان چھوٹ جائیگی :رانا تنویر

وقت قریب ہے پی ٹی آئی سے  جان چھوٹ جائیگی :رانا تنویر

مریدکے ( این این آئی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تحمل اور سیاسی شعور کا مظاہرہ کررہی ہے ،وقت قریب ہے اب پی ٹی آئی سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی،خیبر پختونخوا حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو گورنر راج کا آپشن موجود ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذہبی، روحانی، سماجی وصنعتی شخصیت پیر سید زاہد شاہ گیلانی اور رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر کا کہناتھا کہ میاں نواز شریف کے دور میں ہم نے سپر مشاق اور جے ایف17 تھنڈر طیارے نہ صرف بنائے بلکہ ترکیہ ،آذر بائیجان سمیت بہت سے ممالک کو طیارے فروخت کئے ،ہندوستان سے جنگ کے بعد اب کلائمیکس آیا ہے ،دنیا ہماری جدید دفاعی ٹیکنالوجی مان چکی، اس جنگ کے بعد بہت سے ممالک ہم سے جے ایف تھنڈر سمیت دیگر جنگی جہاز خریدنے کے معاہدے کررہے ہیں ،انشا ئاللہ پاکستان معاشی دفاعی اقتصادی لحاظ سے بہت ترقی کرے گا،کوشش کریں گے کہ یہ سال آئی ایم ایف سے چھٹکارے کا سال ثابت ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں