پنجاب،15ای خدمت مراکز سے 1کروڑ سے زائد شہری مستفید

پنجاب،15ای خدمت مراکز سے 1کروڑ سے زائد شہری مستفید

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں شہریوں کو انتظار اور طویل قطاروں سے نجات دلانے اور ایک ہی چھت تلے ضلعی، صوبائی اور وفاقی سطح کی سرکاری خدمات کی فراہمی کیلئے قائم ای خدمت مراکز نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

صوبہ کے 15 ای خدمت مراکز سے اب تک 1 کروڑ سے زائد شہری مختلف سرکاری خدمات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں بتایا گیا کہ ای خدمت مراکز کے ذریعے اب تک 17 لاکھ 47 ہزار سے زائد شہریوں نے پوسٹ آفس، 12 لاکھ 96 ہزار سے زائد نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، 11 لاکھ 71 ہزار سے زائد نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس، 9 لاکھ 38 ہزار سے زائد شہریوں نے قومی شناختی کارڈ، 8 لاکھ 71 ہزار سے زائد نے ای سٹامپ پیپر، 1 لاکھ 89 ہزار سے زائد شہریوں نے بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جبکہ 1 لاکھ 37 ہزار شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت حاصل کی۔پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای خدمت مراکز کا 1 کروڑ سے زائد شہریوں تک سرکاری سہولیات کی فراہمی کا سنگِ میل عبور کرنا حکومتِ پنجاب اور پی آئی ٹی بی کی ڈیجیٹل گورننس کے وژن کی عملی عکاسی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں