طلبا کا احتجاج ، جا معہ قائد اعظم نے نئے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے ایچ ای سی کو خط لکھ دیا

 طلبا کا احتجاج ، جا معہ قائد اعظم نے نئے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے ایچ ای سی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قائداعظم یونیور سٹی انتظامیہ نے ہاسٹل کی ناکافی سہولیات اور طلبہ کے احتجاج کے بعد چیئرمین ایچ ای سی و سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب کو یونیورسٹی میں فوری ہاسٹلز کی تعمیر کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔۔۔

 جس میں کہا گیا کہ 12 ہزار سے زائد زیر تعلیم طلبا و طالبات میں سے صرف 3 ہزار 5 سو کو ہاسٹل میں رہائش میسر ہے ،آف کیمپس مقیم طلبہ کو نہ صرف سکیورٹی کے شدید خدشات درپیش ہیں، بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ انتظامیہ نے 500 طلبہ کی گنجائش والے ایک نئے بوائز ہاسٹل کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا اور چیئرمین ایچ ای سی سے درخوا ست کی کہ ہاسٹل کی تعمیر کے لیے فوری فنڈز جاری کیے جا ئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں